پارٹی قیادت کیلئے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار گروپ کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز

ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن میں پارٹی آئین کے مطابق فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق قرارداد جمع کرادی

پیر 12 فروری 2018 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ایم کیوا یم پاکستان کی قیادت کے لیے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار گروپ کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے الیکشن کمیشن میں پارٹی آئین کے مطابق فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق قرارداد جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جس رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیر منتخب کیا تھا اسی رابطہ کمیٹی نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے آج انہیں سبکدوش کرکے خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینر منتخب کرلیا ہے ۔

اب خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے قانونی اور آئینی سربراہ ہوں گے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی دوہری شہریت کی تفصیلات مانگی تھیں۔فاروق ستار سے قیادت چھن جانے کے پتنگ کا نشان بھی چھننے کا امکان ہے ۔