کراچی، قائد عوام انجینئرنگ کالج میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم،2زخمی

پیر 12 فروری 2018 18:45

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) لاڑکانہ کے قائد عوام انجینئرنگ کالج میں دو طلبہ گروپوں میں تصادم، نتیجے میں ایک ہی گروپ کے دو طلبہ زخمی، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دو طلبہ کو گرفتار کرلیا، مذاکرات کے بعد رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے ایئرپورٹ روڈ پر قائم قائد عوام انجنیئرنگ کالج میں پیپلز پارٹی سپاف اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے دو طلبہ گروپوں میں حرضہ سرائی پر پیپلز پارٹی سپاف سے تعلق رکھنے والے دو طلبہ دائود پنہیار اور افتخار پنہیار زخمی ہوئے جبکہ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں طلبہ گروپوں میں جاری کشیدگی کو ختم کرویا جہاں اے ایس پی محمد عمران کھوکھر نے پہنچ کر طلبہ سے مذاکرات کیے اور انہیں ہدایت کی کہ مقدس تعلیمی ادارے میں جھگڑے اور تصادم سے گریز کیا جائے۔

بعد ازاں دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کے مطابق وہ کالج میں نئے ہیں جس کے لیے انہیں مختلف اوقات پر پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے طلبہ کی جانب سے تنگ کیا جا رہا ہے انہیں منع کرنے پر یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔ دوسری جانب گرفتار طلبہ کو مذاکرات کے بعد رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :