ننکانہ صاحب، حسن ابدال، بہاولپور، رائے ونڈ، اوکاڑہ اور ساہیوال ریلوے سٹیشنوں کی تعمیرنو کی جا رہی ہے،ریلوے حکام

پیر 12 فروری 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان ریلویز نے ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کے مختلف منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے ، ننکانہ صاحب، حسن ابدال، بہاولپور، رائے ونڈ، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ریلوے سٹیشنوں کی تعمیرنو کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی، سبی اور ہرنائی کے ریلوے سٹیشن بھی اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں ، کراچی کینٹ کے ریلوے سٹیشن کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ٹرینوں کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں فوری طور پہ عوامی ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ سگنل نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ کراسنگ لیولز کی حالت بھی بہتر بنائی جارہی ہے۔ ٹریکس اور پلوں کی مرمت بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :