پنگریو،کئی ماہ سے جاری پانی کی شدید مصنوعی قلت کے خلاف کاشت کار سراپاا حتجاج بن گئے

پیر 12 فروری 2018 18:28

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) آبپاشی سب ڈویژن خیر پور گمبو کی سترہ شاخوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری پانی کی شدید مصنوعی قلت کے خلاف کاشت کار سراپاا حتجاج بن گئے اور انہوں نے احتجاجی ریلی نکال کر چیف انجینئر سکھر بیراج کے پتلے کو سارے شہر کا گشت کرایاا ور بعد ازاں مین اسٹاپ پر نذر آتش کر دیا کاشت کاروں نے پانی کی قلت کا ذمہ دار محکمہ آبپاشی کے راشی افسران اور نصیر کینال کے بالائی حصے کے زمینداروں کی ملی بھگت قرار دیا ہے اورچیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کی نصیر کینال کے آخری سرے کی آبپاشی سب ڈویزن خیر پور گمبو کی کھوسکی، جرکس، آئل پور، سانگی، بصراں ون ، بصراں ٹو، بنگار سمیت سترہ شاخوں میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری پینے اور زرعی پانی کا بحران انتہائی شدت اختیار کر گیا ہے پانی کی زبردست قلت کے باعث سب ڈویزن کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر مشتمل فصلیں سوکھ گئی ہیں اور کاشت کار نئی فصلیں بوائی کر نے سے محروم ہیں سب ڈویزن کے سیکڑوں دیہاتوں اور قصبوں سے انسانی آبادی اور مویشی نقل مکانی کر نے پر مجبور ہو گئے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے نصیر کینال کے ڈائریکٹ آئوٹ لیٹ واٹر کورسز کے خلاف کاروائی کر نے کے احکامات پر بھی محکمہ آبپاشی نے عمل نہیں کیا جس پر خیر پور گمبو سب ڈویزن کے کاشت کار سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے سندھ آبادگار تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی جس میں چیف انجینئر سکھر بیراج کے پتلے کو گدھے پر بٹھا کر پورے شہر کا گشت کرایا گیا اور بعد ازاں پنگریو جھڈو روڈ پر واقع مین اسٹینڈ پر نذر آتش کر دیا گیا احتجاجی کاشت کار آبپاشی حکام کے خلاف مسلسل نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سندھ آبادگار تنظیم کے صدر فیاض شا ہ راشدی، سینئر نائب صدر طارق محمود آرائیں، ، محمد علی لسکانی اور انور راجپوت نے کہا کہ محکمہ آبپاشی سکھر بیراج کے افسران سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر نے کے لئے تیار نہیں ہیں آبپاشی حکام نصیر کینال کے بالائی حصے کے زمینداروں سے بھاری رشوت لے کر خیر پور گمبو کے حصے کا پانی فروخت کر نے میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے خیر پور گمبو کی سترہ شاخوں میں کئی ماہ سے پانی بہنے کے بجائے ریت اُڑ تی دکھائی دیتی ہے انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں اور خیر پور گمبو سب ڈویزن کی شاخوں میں پانی کی مصنوئی قلت ختم کرائیں کاشت کاروں نے ہاتھوں میں پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے احتجاج کے باعث پنگریو جھڈو روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :