کراچی ،رینجرز کارروائیاں ،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد

پیر 12 فروری 2018 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اتحا دؤ ٹان ،نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا اور گلبرگ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان محمد ہاشم ، طارق، محمد برحان اللہ عرف برگر، محمد عامر عرف پانڈا اور آصف احمد عرف انا کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ڈکیتی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ بریگیڈ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان فرید الحق،محمد سلمان اور محمد احسان عرف بنگالی کو گرفتارکیا۔ملزمان منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔