سابق وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مل کر کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا،سینیٹر سلیم ضیا

پیر 12 فروری 2018 18:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں سے مل کر کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا جس کے باعث دہشت گردی ختم اور امن و امان قائم ہوا، چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) میں ہیںاور رہیں گے، ایم کیو ایم کا ٹوٹنا مکافات عمل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ مریم نواز کے پاس کوئی عہدہ نہیں، کچھ لوگ 28 جولائی کے فیصلہ کے بعد ان سے خوفزدہ ہیں، انہوں نے 18 سال قبل مشرف کے مارشل لاء کی مخالفت کی اور باہر نکلیں، مریم نواز بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہیں، وہ کھڑی نہیں ہوں گی تو کون ہو گا۔