وزیراعظم سے حسیمیہ سکول کراچی اور سیفیہ سکول کراچی کے طلباء وفد کی ملاقات

کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں، طلباء کو سخت محنت کرنی چاہئے ،ْوزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی

پیر 12 فروری 2018 18:15

وزیراعظم سے حسیمیہ سکول کراچی اور سیفیہ سکول کراچی کے طلباء وفد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے حسیمیہ سکول کراچی اور سیفیہ سکول کراچی کے طلباء کے ایک وفد نے پیر کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور سکول فیکلٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ہماری مستقبل کی نسل کو پروان چڑھانے کی ذمہ دار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ،ْ طلباء کو سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کی خدمت کر سکیں۔ قبل ازیں علی جہانگیر صدیقی نے طلباء کے ساتھ ایک ملاقات کی اور حکومت کے انتظامی شعبہ کے کام کے بارے میں انہیں بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :