ہم خیال ارکان اسمبلی کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں 8سے 9 نشستیں حاصل کر نے میں کا میاب ہو جائینگے ،میر عبدالقدوس بزنجو

ْبلوچستان میں ہارس ٹریٖڈنگ سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میرا وزیر اعلی بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں انکے ساتھ ہوں اور اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی

پیر 12 فروری 2018 18:12

ہم خیال ارکان اسمبلی کیساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں 8سے 9 نشستیں حاصل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم خیال ارکان اسمبلی کے ساتھ ملکرسینیٹ انتخابات میں 8سے 9 نشستیں حاصل کر نے میں کا میاب ہو جائیں گے ،بلوچستان میں ہارس ٹریٖڈنگ سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ،سینٹ انتخابات میں ہمارے تمام ہم خیال ارکان کا فیصلہ مشترکہ ہو گا تمام جما عتوں سے رابطے میں ہیں ہمارے حق میں مثبت نتائج آئیں گے ،یہ بات انہوں نے پیر کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی،منظور احمد کاکڑ،وزیراعلی کے مشیر میر ضیا ء اللہ لانگوبھی انکے ہمراہ تھے ، وزیراعلی میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا کہ شمع پروین مگسی کے کاغذات نامزدگی کے لئے تائید کنندہ کی حیثیت سے پیش ہوا ہوں،سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈ نگ کے بلکل بھی امکانات نہیں ہیں ہمارے حمایت یافتہ تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات لڑے گے بلوچستان اسمبلی میں ہمارے ہم خیال ارکان کی تعداد41 ہے اسکے علاوہ جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی بات چیت چل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے تمام ارکان باہمی مشاورت سے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کرینگے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کی حکومت تبدیلی کرنے والے اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے میڈیا کسی بھی خبر کو تصدیق کے بعد چلائے،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میر سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہا ں ہر سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے اور ارکان اسمبلی تجویز اور تائید کرنے کے بھی کروڑوں روپے لے ر ہے ہیں یہ سب من گھڑت خبریں ہیں جس کے خلاف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیںہارس ٹریڈنگ کی خبروں کی تردید کرتے ہیں کوئی ممبر پیسہ نہیں لے رہا ہے، انہوں نے کہاکہ میرا وزیر اعلی بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے میں انکے ساتھ ہوں اور اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔