سرگودھا پولیس کی کارروائی، ہیروئن وناجائزاسلحہ برآمد

پیر 12 فروری 2018 16:50

سرگودھا۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے انچارج انٹرچینج ناکہ جات نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ مومن انٹرچینج لاہورسائیڈ پر چیکنگ کے دوران نجیب اللہ کے قبضہ سے 1430گرام ہیروئن برآمد کی، ملزم یہ ہیروئن اپنے جوتوں میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا ، جبکہ سالم انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران پشاور کے رہائشی حیات خان کی تلاشی لینے پر ملزم کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ ایک رائفل223بور، ایک پسٹل9ایم ایم اور پسٹل30بور برآمد ہوا ، دونوں گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :