بھارت کشمیر میں سرکاری سرپرستی میں شراب، بے حیائی اور منشیات کو عام کررہا ہے، سید علی گیلانی
پیر 12 فروری 2018 16:40
(جاری ہے)
انہوں نام نہاد اسمبلی میں کٹھ پتلی وزراء کے بیان پر کہ شراب پر پابندی لگانے سے ریاستی بجٹ کو خسارہ ہو گا، حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ اگر بھارت کے ہاتھوںجموں وکشمیر کے قدرتی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کو روکا جائے توجموںو کشمیر ایک خودکفیل ریاست بن جائے گی اور اسے کسی قسم کے مالی خسارے کا خطرہ درپیش نہیں رہے گا۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی کچھ ریاستوں میں شراب پر مکمل طور پابندی عائد ہے اور اس پابندی سے وہاں کسی قسم کا مالی خسارہ درپیش نہیں ہے اور نہ وہاں کے لوگ بھوکوں مررہے ہیں۔کٹھ پتلی حکومت کا موقف نہ صرف غیر حقیقت پسندانہ ہے بلکہ نام نہاد حکمرانوں کی پست ذہنیت کو بھی ظاہر کرتاہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ جموںو کشمیر ایک مسلم اکثریت والا علاقہ ہے اور شراب مسلمانوں کے لیے خاص طور پرحرام قرار دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمران کشمیریوں کی مسلم شناخت اور ثقافت کوختم کرکے انہیں اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں تاکہ وہ تحریکِ آزادی کو فراموش کریں۔ اسی لیے وہ یہاں پر ہر اس اقدام کے مخالف ہیںجس کا مقصد کشمیری ثقافت کی حفاظت کرنا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرکاری سرپرستی میں جموں وکشمیر میں شراب، بے حیائی اور دیگر منشیات کو عام کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے شہری آبادیوں میں قائم فوجی کیمپوں کو اڈوں کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مذہبی اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ علماء کرام اور ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ شراب کی حُرمت، اس کے نقصانات اور مضرِ صحت اثرات پرایک عوامی بیداری مہم چلائیں اور اس کے خلاف رائے عامہ کو منظم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.