ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں امریکہ اور کینیڈا سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے ریسرچرز اور سکالرز شرکت کریں گے

پیر 12 فروری 2018 17:16

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام Mental Health: gender issues, challenges and outcomes کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دو روزہ کانفرنس جو 16 اور 17 فروری 2018ء کو منعقد ہو گی، میں امریکہ اور کینیڈا سمیت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں سے ریسرچرز اور سکالرز شرکت کرتے ہوئے دماغی صحت اور اس کے مضمرات کے بارے میں تحقیقی مقالے پیش کریں گے اور اس حوالہ سے ترقی یافتہ دنیا میں ہونے والی ریسرچ سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے ماہرین نفسیات، ریسرچرز اور سکالرز کو دماغی صحت اور امراض کے بارے میں تحقیقی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ اس شعبہ میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کو مربوط کیا جا سکے۔ کانفرنس میں کثیر تعداد میں مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :