ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ صنعتکاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑی اہمیت کا منصوبہ ہے، کمشنر فیصل آباد

پیر 12 فروری 2018 17:09

ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ صنعتکاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑی ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا ہے کہ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ کو درپیش بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا لہٰذا اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ صنعت کاری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑی اہمیت کا منصوبہ ہے جس کی ترقی کیلئے کاروباری افراد کو سازگارماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ ہے اوراس میں نشاندہی کئے گئے ترقیاتی و انتظامی مسائل دور کرنے کیلئے تیزرفتار اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ فیڈمک انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور مقامی سطح پر حل ہونے والے مسائل کے جلد حل کیلئے جامع اور پائیدار اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :