شارجہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ، 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 فروری 2018 15:50

شارجہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی ، 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق شارجہ میں پیر کے روز صبح 3 بجے آگ لگنے سے2  بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آگ میں مجموعی طور پر 8 لوگ زخمی ہوئے تھے جنہں طبی امداد کے لیے الکویت اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں دو بچے شامل تھے ۔

تحقیقات کے مطابق آگ کمرے میں موجود ائیر کنڈیشنر سے لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسنے پورے اپارٹمنٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والی ایک پاکستانی خاتون غزل کے بھائی سلمان شفیق کا کہنا تھا وہ اپنی بہن سے جمعے کے روز ہی ملا تھا اور اسی دن وہ متحدہ عرب امارات واپس آئی تھی ۔ اسنے مزید کہا کہ اسے کیا معلوم تھا کہ یہ اسکی بہن سے اسکی آخری ملاقات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :