Live Updates

ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں،تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں،ڈاکٹرعاصم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 12 فروری 2018 16:14

ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں،تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو 462ارب کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سے کہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والے بڑے بڑے جلسے کررہے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی سمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آوٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات