مریدکے ، فیصل آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار،غیر قانو نی دکانیں گرادی گئیں

پیر 12 فروری 2018 16:03

مریدکے ، فیصل آباد میں کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار،غیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر مریدکے اور فیصل آباد میں ریلوے زمینوں پر کامیاب آپریشن کیا گیا اور کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی۔

(جاری ہے)

لینڈ آپریشن کے دوران غیر قانونی مارکیٹس بند کر دی گئیں اور متعدد دکا نیں مسمار کر دی گئیں۔ آپریشن میں ریلوے پولیس کی بھاری نفری استعمال کی گئی۔ ڈی ایس ریلوے لایور ڈویژن کی طرف سے ایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ آئندہ ریلوے زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :