کیپٹن(ر)محمد صفدر نے مانسہرہ میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح

کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے کون ہیں، 28 مئی کے فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، اگر نواز شریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا‘مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا تقریب سے خطاب

پیر 12 فروری 2018 16:00

کیپٹن(ر)محمد صفدر نے مانسہرہ میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ر کن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)محمد صفدر نے لیگی ارکان اور ضلع ناظم کے ہمراہ مانسہرہ میں 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کر دیا،منصوبہ پر 88 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف کو نااہل کرنے والے کون ہیں، 28 مئی کے فیصلوں سے ملک تاریکی میں ڈوب رہا ہے، اگر نواز شریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج وفاقی حکومت کی جانب سے مانسہرہ میں اربوں روپے کے منصوبے شروع ہیں، مانسہرہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، ہم مانسہرہ میں پانچ ارب روپے کی لاگت سے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے تھے، وزیراعظم کو نااہل کر کے مانسہرہ کا پانی بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے فیصلوں سے ملک دولخت ہوا، اگر کسی میں جرات ہے تو آئین کو دو دفعہ توڑنے والے کو بلائے، جب آرٹیکل 6 کے تحت ان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا تو ہم بھی جوڈیشری کو اسلام پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :