دہشت گردی کے الزامات پر سعودی شہری کو 20 سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 12 فروری 2018 15:14

دہشت گردی کے الزامات پر سعودی شہری کو 20 سال جیل کی سزا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء)  مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق  سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں مجرمانی تحقیق کی عدالت نے اتوار کے روز ایک سعودی شہری کو دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے پر 20 سال جیل کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سعودی شہری نے مشرقی صوبے میں جنرل ڈرایکٹوریٹ کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا تھا۔ پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق یہ سعودی شہری قومی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے مزید 8 جرائم میں بھی ملوث پایا گیا تھا ۔ مجرمانہ عدالت کے جج نے اس شہری پر 20 سال جیل کی سزا کے بعد ریاست سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :