خطرناک شہروں کی فہرست جاری ،کراچی چھٹے سی50واں نمبرپرآگیا

پیر 12 فروری 2018 15:19

خطرناک شہروں کی فہرست جاری ،کراچی چھٹے سی50واں نمبرپرآگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) خطرناک شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے،کراچی چھٹے سی50واں نمبرپرآگیاہے۔یورپی ویب سائٹ نے جرائم سے متعلق دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔کراچی 50 ویں نمبر پر رہا، ماضی میں کراچی کو دنیا کیخطرناک ترین شہروں کی فہرست میں چھٹا نمبر حاصل رہا ہے۔

(جاری ہے)

سربیا سے چلائی جانے والی اس ڈیٹابیس پر کراوڈ سورسنگ یعنی انٹرنیٹ پر عوام کے ذریعے معلومات اکٹھی کی جاتی ہیں۔جس کے مطابق عوام نے وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس کے شہر سان پیڈرو کو دنیا کا غیر محفوظ ترین شہر قرار دیا۔سروے کے مطابقذ امریکی شہر اٹلانٹا، شکاگو، بالٹی مور اور نیو اورلینزمیں جرائم کے حوالے سے شہریوں کا تصور کراچی کے مقابلے میں بدتر پایا گیا۔

متعلقہ عنوان :