کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں

فاروق ستار پیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 12 فروری 2018 15:19

کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی سعیدغنی نے کہاہے کہ فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت میں سعیدغنی نے کہا کہ میں فاروق ستارسے متعلق کبھی دہشت گردی والی بات سنی نہیں، فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔

کامران ٹیسوری کے حوالے سے سعیدغنی نے کہاکہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتیہیں تباہی مچاتے ہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتے ہیں دیکھ لیں گے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہے کہ کامران ٹیسوری کواہم عہدہ دیا۔

متعلقہ عنوان :