ابوظہبی کی آئل کمپنی ایڈناک کا رویس آئل ریفانئنری کے مغربی پلانٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے 3.1 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

پیر 12 فروری 2018 15:07

ابوظہبی کی آئل کمپنی ایڈناک کا رویس آئل ریفانئنری کے مغربی پلانٹ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی آئل کمپنی ’’ ایڈناک ‘‘ اپنی رویس آئل ریفانئنری کے مغربی پلانٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے 3.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تیل کی برآمد ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کروڈ فلیکسی بیلٹی کے نام سے یہ منصوبہ 2022 ء کے اختتام تک مکمل ہوگا جس سے مغربی پلانٹ سے 4 لاکھ 20 ہزار بیرل سے زیادہ خام تیل یومیہ صاف کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :