سرگودھا‘طاہرالقادری اور انکے کارکنان کے خلاف مقدمات کی سماعت 20فروری تک ملتوی

سربراہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے 207 کارکنان کو گرفتار کرکے چالان پیش کیا جا چکا ہے

پیر 12 فروری 2018 14:53

سرگودھا‘طاہرالقادری اور انکے کارکنان کے خلاف مقدمات کی سماعت 20فروری ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھانے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے خلاف سرگودھا کیتھانہ بھیرہ ،میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں جلائو، گھیرائو ،توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی اور باقی 30گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انسداد دہشت گردی کے تھانہ بھیرہ کے مقدمہ میں ڈاکٹرطاہر القادری کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے 207 کارکنان کو گرفتار کرکے چالان پیش کیا جا چکا ہے ان مقدمات میں کارکنان ضمانت پر رہا ہیں۔فاضل عدالت نے ان تینوں مقدمات کی سماعت میں اب تک پچاس شہادتیں قلمبند کیں ہیں اوران مقدمات کے مزید 30 شہادتیوں کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔