شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر اظہار تشکر

پیر 12 فروری 2018 14:35

شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر اظہار تشکر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد بڑھنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 33 ملین ہو گئی ہے جس پر اداکار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے لئے ٹوئٹر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سوئمنگ پول میں چھوٹی جیکٹ ، بو ٹائی اور سیاہ سن گلاسز پہن کر تیرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اداکار شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ میں اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ساتھ دکھائی دیں گے، فلم رواں سال 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :