پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دئیے

کسی بھی واقعہ کی مکمل تحقیقات سے قبل الزامات بھارتی وطیرہ ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

پیر 12 فروری 2018 14:27

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دئیے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کسی بھی واقعہ کی مکمل تحقیقات سے قبل الزامات بھارتی وطیرہ ہے، بھارتی میڈیا گمراہی اور جنگی جنون پیدا کر رہا ہے ،ْ ایسے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا ، پولیس اور حکام کے بیانات مسترد کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں، امید ہے دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے گی اور کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے گی۔