آل پاکستان تقریری مقابلے میں جامعہ کراچی کے طلبہ کی پہلی پوزیشن

پیر 12 فروری 2018 14:06

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) جامعہ کراچی کے طلبہ نے ڈی اے ڈگری کالج کراچی میں ہونے والے آل پاکستان تقریری مقابلے میں بہترین ٹیم کا انفرادی ایوارڈز جیت لیا ۔مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی کے مطابق شعبہ ابلاغ عامہ کی حفصہ طاہر نے انگریزی کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ، سلیمان آصف نے اردو کیٹیگری میں دوسری جبکہ شعبہ سیاسیات کے عمار عباسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کی ٹیم کو مجموعی طورپر بہترین ٹیم کے ایواڈ سے نوازاگیا۔ مذکورہ مقابلے میں پاکستان بھر کی22 سے زائد نامور جامعات کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں جامعہ کراچی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر سید عاصم علی نے جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے طلبہ مسابقت کے جذبہ سے سرشار ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔

متعلقہ عنوان :