پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر عمران اور چودھری نثار کا معاملہ ہے، میرا کیا لینا دینا ، سینیٹر پرویز رشید

پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بھی نوازشریف کا ہی گناہ ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا، سینیٹر پرویز رشید کی سپریم کورٹ پیشی پر میڈیا سے گفتگو

پیر 12 فروری 2018 13:49

پی ٹی آئی میں شمولیت کی آفر عمران اور چودھری نثار کا معاملہ ہے، میرا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشیدنے عمران خان کی چودھری نثارکوپارٹی میں شمولیت کی آفرپر تبصرہ کرنے سے گریز کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر عمران اورچودھری نثار کامعاملہ ہے،چودھری نثار سے میراکیالینادینا ،پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونا بھی نوازشریف کا ہی گناہ ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کی چودھری نثارکوپارٹی میں شمولیت کی آفرپر تبصرہ کرنے سے انکارکر دیا اور کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی آفر عمران اورچودھری نثار کامعاملہ ہے،چودھری نثار سے میراکیالینادینا ۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سیاسی عمل میں حصہ لینا گناہ ہے،آج پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہونے جا رہا ہے ،یہ گناہ نوازشریف کا ہی ہے جس نے کراچی کو محفوظ بنایا۔