مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 12:31

مودی نے ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں پہلے ہندو مندرکی تعمیر کا افتتاح کردیا ہے۔مودی نے مندر کی تعمیر کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا شکریہ بھی ادا کیا‘ یہ مشر ق وسطیٰ میں بھی پہلا ہندو مندر ہوگا۔

(جاری ہے)

2015ءمیں اپنے پہلے دورے میں مودی نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے باقاعدہ ہندو مندر کی تعمیر کے لیے زمین ابوظہبی حکومت نے الاٹ کر دی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں 2020ءتک ہندوﺅں کے پہلے پتھر کے مندر کی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔بھارت میں پتھروں کی تراش خراش کے ماہرین اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھروں کو کندہ اور تراش کررہے ہیں اور انھیں ابو ظہبی میں عمارت کی شکل میں جوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :