خالص اور حقیقی فن اپنی جگہ اور مقام ضرور بناتا ہے ‘استاد حامد علی خان

نوجوان نسل کا ماضی کے گیتوں کو نئے رنگ سے پیش کرنا خالص موسیقی کی مقبولیت کی پہچان ہے

پیر 12 فروری 2018 13:04

خالص اور حقیقی فن اپنی جگہ اور مقام ضرور بناتا ہے ‘استاد حامد علی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) معروف کلاسیکل گائیک استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ خالص اور حقیقی فن اپنی جگہ اور مقام ضرور بناتا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اصل اور حقیقی موسیقی کو آج بھی کوئی زوال نہیں اور اس کو سمجھنے اور سننے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے حکومتوں کوبھی فن کے معاملے میںلکیر نہیں کھینچنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی نئی نسل جس فن کو آگے بڑھا رہی ہے میں اس کی مخالفت نہیں کرتا کیونکہ میرا ماننا ہے جو فن خالص اور حقیقی ہوگا وہ اپنی جگہ اور مقام بنا لے گا اور جو اس معیار پر پورا نہیں اترے گا اس کی زندگی عارضی ہی ثابت ہوگی ۔ آج کی نوجوان نسل ماضی میں پیش کئے گئے گیتوں کو نئے رنگ سے پیش کر رہی ہے جو خالص موسیقی کی مقبولیت کی پہچان ہے ۔ استاد حامد علی خان نے کہا کہ جو لوگ موسیقی کے فن کو پروموٹ کرنے کے دعوے کررہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ حقیقی موسیقی کو فروغ دیںاور اپنی ثقافت کو ہرگز پس پشت نہ ڈالیں کیونکہ وقت آنے پر انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :