دولہا اور دلہن شادی کی پہلی ہی رات جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 فروری 2018 12:24

دولہا اور دلہن شادی کی پہلی ہی رات جاں بحق
مری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 فروری 2018ء) : مری میں ہیٹر جلا کر سونے سے دم گھُٹنے پر 7 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مری کے علاقہ کشمیر بازار میں نو بیاہتا جوڑا رات کو ہیٹر جلا کر سویا ، کمرے میں گیس بھر جانے پر دم گھُٹنے پر دونوں کی موت واقع ہو گئی ۔

(جاری ہے)

دونوں کی گذشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ ڈھوک جبڑ مسیاری میں بھی گیس ہیٹر کی وجہ سے دم گھُٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :