غریب گھرانوں کی لڑکیوں کابون میرونکالنے والا گروہ گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 12 فروری 2018 11:02

غریب گھرانوں کی لڑکیوں کابون میرونکالنے والا گروہ گرفتار
حافظ آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری۔2018ء) حافظ آبادمیں لڑکیوں کا بون میرو نکال کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کر جعلی فارم پردستخط کرائے اور میڈیکل کرانے کا جھانسا دے کر آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی شکایت پر4ا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک خاتون سمیت گروہ کے2ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جہیز کا لالچ دے کرجعلی فارم پردستخط کرائے۔ بیٹی کامیڈیکل کرانے کا جھانسادے کرآپریشن کیا‘ آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی کاگودانکالنے سے لڑکی کی حالت غیرہوگئی۔یہ گروہ علاقے میں غریب گھرانوں کو جہیز پیکیج کا لالچ دے کر لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو چرانے کا مکروہ دھندہ کررہا تھا۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :