یمن ،ڈرون حملے میں القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک

پیر 12 فروری 2018 11:00

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے 6 مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک یمنی اہلکار نے بتایا ہے کہ البیضاء کے علاقے قیافہ میں ڈرون نے اتوار کو سورج غروب ہونے کے بعد ایک گاڑی کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے اور اس میں سوار 6 افراد مارے گئے ہیں۔اس علاقے میں القاعدہ کے جنگجو متحر ک ہیں۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ڈرون حملہ امریکا نے کیا ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی نے حال ہی میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ القاعدہ کا عالمی نیٹ ورک بدستور کافی مضبوط ہے اور بعض علاقوں میں وہ داعش سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :