ریاستی قانون میں ایک کومے کی غلطی کی وجہ سے کمپنی ملازمین کو 50 لاکھ ڈالر دے گی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 11 فروری 2018 23:58

ریاستی قانون میں ایک  کومے کی غلطی  کی وجہ سے کمپنی  ملازمین کو 50 لاکھ ..
میئن، امریکا میں واقع ایک ڈیری کمپنی کو ایک مقدمے کے بعد اپنے 127 ملازمین کو 50 لاکھ ڈالر دینا ہونگے۔ یہ رقم کمپنی  اوور ٹائم کی مدد میں دے گی ۔
پورٹ لینڈ کی اوکہرسٹ ڈیری اور اس کے ملازمین کے بیچ ایک سال کے مقدمے کے بعد معاہدہ طے پا گیا تھا۔
13مارچ کو فرسٹ سرکٹ کورٹ  آف اپیل، بوسٹن کے تمام ججز نے فیصلہ دیا تھاکہ ملازمین کو اوور ٹائم کی مد میں ایک کروڑ ڈالر دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کی وجہ ریاستی قانون میں orسے پہلے ایک کومے کا نہ ہونا تھا۔
کومے کی غیر موجودگی میں ہی کمپنی کے ملازمین نے دعویٰ کیا تھا کہ جو پیکنگ وہ کرتے ہیں وہ اوور ٹائم میں شامل ہے۔ کمپنی کے 127 ملازمین نے 2014 میں ایک مقدمہ کیا تھا۔ کمپنی اور ملازمین کے درمیان معاہدے کے تحت کمپنی پر مقدمہ کرنے والے پانچ مرکزی ڈائیوروں کو پچاس پچاس ہزار ڈالر ملیں گے۔ باقی ڈائیوروں کو کم از کم 100 ڈالر یا 2008 سے 2012 تک اُن کے اوور ٹائم کی رقم ملے گی۔