نثار احمد کھوڑو کا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 11 فروری 2018 23:00

لاڑکانہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے نامور قانون دان اور انسانی حقوق کی سرگرم رہنما عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ان کی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کے انتقال سے عوام ایک جمہوری اور انسانی حقوق کے آواز اٹھانے والی رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔