شہر میں صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر گرین مرچنٹس ایسوسی ایشن کا اظہار تشویش

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) گر ین مر چنٹس ایسو سی ایشن نے شہر میں صفائی ستھرائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر اظہار تشویش کیاہے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکر یٹری شبیر میمن نے اپنے آفس میں ایک اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ صورتحال کے باعث تا جر بردری سخت اذیت میں مبتلا ہے،اناج با زار کی سڑک کا کام کئی ما ہ گذ ر نے کے با وجو د بھی مکمل نہیں ہو سکا جس کہ با عث تا جرو ں کو لا کھو ں رو پے کا نقصان اٹھا نا پڑا ہے ، اناج با زار میں اب سیو ریج سسٹم نا کا رہ ہو نے کے با عث رو زا نہ کئی کئی فٹ گندا پا نی سڑک پر جمع ہو جا تا ہے جس سے شہر یو ں ، طلبا ء و طا لبات سمیت خوا تین کو بھی گذرنے میں شدید مشکلا ت سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ہم میئر سکھر سمیت دیگر ارباب اختیار سے اپیل کر تے ہیں کہ فو ری اناج با زار کی سڑک کا کام مکمل کیا جائے اور سیو ریج سسٹم کو بہتر بنا یا جائے ۔