جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن و مراقبہ کا انعقاد

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام جامع مصطفائی مسجد پرانہ سکھرمیں زیر صدارت خلیفہ محمود علی میمن طاہری ماہانہ درس قرآن و مراقبہ منعقد ہوا،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ مولانا مقصود احمد طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ؐ معلم انسانیت ہیں، اللہ کے آخری نبی حضرت محمدؐ کی تعلیمات میں انسانیت کا درس ملتا ہے، اعلیٰ ظرف لوگ مخلوق کی مخلصانہ خدمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، صبر یہ ہے کہ درگزر کیا جائے، انسان اللہ تعالیٰ کا نائب ہے ، اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان، مولانا سلمان نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

آخر میں خلفیہ محمود علی میمن طاہری نے نصیحت کی اور مراقبہ اور اجتماعی دعا کرائی۔