مفتی اقبال شاہ فیضی کے سالانہ عرس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ اولیائے کاملین، بزرگان دین اور علمائے حق نے ہمیشہ اعلیٰ کلمتہ الحق بلند کر کے دین اسلام کی ترویج و اشاعت کا فریضہ انجام دیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفتی اقبال شاہ فیضی کے سالانہ عرس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں جس میں مفتی عارف سعیدی، مفتی چمن زمان قادری، صاحبزادہ حامد محمود فیضی، حافظ محبوب سہتو، شکیل احمد صدیقی، اکرم انصاری اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں موے مبارک اور دیگر تبرکات کی بھی زیارت کرائی گئی، دیگر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ مفتی سید اقبال حسین شاہ فیضی نے ساری زندگی دین کی درس و تدریس میں صرف کی اور دینی ادارے قائم کر کے تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کی گئی۔