پاکستان ہیلپ لائن آرگنائزیشن کیجانب سے سکھر، خیر پور اور گھوٹکی اضلاع میں معذور افراد کے سروے اور رجسٹریشن کا آغاز

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) خصوصی افراد کی بحالی، انہیں معاشرے کا ایک فعال رکن بنانے اور تعلیم سمیت دیگر سماجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والی تنظیم پاکستان ہیلپ لائن آرگنائزیشن نے سکھر، خیر پور اور گھوٹکی اضلاع میں معذور افراد کے سروے اور رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے،جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے معذور افراد اور ان کے لواحقین ان اسپیشل پرسنز کیلئے مشورہ دیا گیا ہے کہ ان کے کوائف درج نمبرز پر واٹس ایپ کرائے جائیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل وضع کیا جاسکے، اس ضمن میں صلاح الدین قریشی صدر "پی ایچ ایل" سکھر ڈویڑن 03123115169 اورلالہ شمس پٹھان ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی پی ایچ ایل 03147100306 سے رابطہ کرکے ملاقات کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :