سکھر شہر میں تر قیاتی کام جاری ہیں‘ جامع منصو بہ بند ی کے تحت دیر ینہ مسائل سے نجات مل جائے گی، میئر سکھر

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) سکھر میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ سکھر شہر میں تر قیاتی کام جاری ہیں جامع منصو بہ بند ی کے تحت شہر کو فراہمی و نکاسی آ ب سمیت تمام ضر وری سہو لتوں کی فراہمی سے شہر کے دیر ینہ مسائل سے نجات مل جائے گی ،جبکہ شہر میں سڑ کوں کی تعمیر اور بیوٹیفکیشن کے منصو بوں پر بھی کا موں کا آ غاز کیا جارہا ہے ،جن کی تکمیل سے شہر خوبصورت اور پر کشش ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں نواں پنڈ ،نواں گو ٹھ،پر انہ سکھر ،نما ئش گا ہ کے مختلف علاقوں کے کئی گھنٹوں کے دورے کے موقع پر کیا ،میونسپل کمشنر منصوراحمد سومرو، XEN شرف الد ین ڈنو ر ، یو سی ناظمین عبد الر حمن مینگل ،ذولفقار احمد قر یشی ،مختیار کھو کھر بھی ان کے ہمر اہ تھے ،میئر سکھر نے مزید کہاہے مختلف صوبائی محکمے بھی بلد یہ کے ساتھ تعمیراتی وتر قیاتی کام کر رہے ہیں ،محکمو ں کے سر بر اہا ن سے رابطوں کو مستحکم بناتے ہوئے منصو بوں پر عملدرآ مد کی رفتار تیز کی جارہی ہے اسی طر ح شہر کی دیواروں کو خو بصورت نقش ونگار ی سے مز ین کر کے شہر کے ہر علاقہ کو جدید روشنیوں سے منور کیا جارہا ہے ،محکمہ بجلی کو متحرک کر دیا گیا ہے اور یونین کونسلوں کے چیئر مین کے تعاون سے اسٹر یٹ لا ئٹس کی بحالی کا کام تر جیح بنیادوں پر جاری ہے ،موجودہ حکومت اور بلد یاتی قیادت کا مشن ہے کہ شہر یوں کو ان کی دہلیز پر پانی ،صحت وصفائی سمیت تمام ضر وری سہولتیں فراہم کی جائیں ،ان تر قیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ تقرری کے بعد منصو بہ بند ی اور ٹینڈ ر ز کے اجر اء کا بھی آ غا ز کیا جاچکا ہے ،شہر کو صاف ستھر ا رکھنے کے لئے کچر ا ٹھکانے لگانے سیو ریج لائنوں کی صفائی ،شہر کو تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ سے نجات کے لئے گا ڑیاں او ر مشینر ی فراہم کر دی گئی ہیں ،جبکہ فراہمی ونکاسی آ ب کی پر انی بو سید ہ لائنوں کی تبد یلی سے پانی کی لائنوںمیں رسائو قلت کا خاتمہ اور اوور فلو سے نجات مل جائے گی ،انہوں نے کہا کہ شہر یوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے بھی نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ شکایات کا بر وقت ازالہ ہو سکے تاہم شہر یوں ،سماجی تنظیموں اور خاص طو ر پر نو جوانوں کی بھر پو ر شمولیت سے مسائل جلد حل ہو نگے جبکہ شہر یوں میں بھی تعا و ن کا شعو ر اجاگر کیا جا ر ہا ہے کہ شہر ی سکھر کو اون کر یں اور صفائی ستھر ائی سمیت تما م معاملا ت میں تعاون کی فضا ہمو ار ہو سکے ،انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل ملا زمین کو طو یل عر صہ سے تنخو اہیں پنشن ،فنڈ کی فراہمی معطل تھی اب باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں لہٰذ ا افسر ان و اسٹاف بھی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجا م دیں ۔