موٹر وے پولیس کیجانب سے سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کو آگاہی فراہم کی گئی

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) آئی جی موٹر وے سید کلیم امام کی خصوصی ہدایت پر موٹر وے پولیس سکھر نے ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو کی زیر نگرانی سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور غیر اخلاقی حرکات سے بچائو کے بارے میں ویڈیو اور لیکچرز کے ذریعے انہیں آگاہی فراہم کی گئی، جسے بچوں نے بہت شوق اور دلچسپی سے دیکھا اور سنا۔

(جاری ہے)

لیکچر کے دوران بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے بارے میں بتایا گیا کہ موٹر وے پولیس قوت گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے کام کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ارشد علی شاہ نے بچوں کو لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی موٹر وے غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل بچوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق مکمل آگاہی دی جارہی ہے تاکہ ایسے لوگوں میں احساس محرومی کو کم کیا جاسکے اور انہیں ڈرائیونگ کے اصولوں کا پابند بنایا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر بچوں نے اپنے مخصوص انداز میں موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ موٹر وے پولیس آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کروائے گی۔

متعلقہ عنوان :