سکھر ہاؤس کیجانب سے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سکھر ہاؤس کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کیمطابق تعزیت کرتے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے عدل کے ادارے کو ان کی کمی لمبے عرصے تک محسوس ہوتی رہے گی‘ پاکستان میں مزاحمتی سیاست کم ہوتی جا رہی ہے اور عاصمہ جہانگیر مزاحمتی سیاست کی بہت بڑی آواز تھیں ‘ انہوں نے خود کو عالمی سطح پر منوایا ‘ عالمی اداروں میں ان کی آواز کو سنا جاتا تھا۔

عاصمہ جہانگیر کا انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کردار لائق تحسین ہے ۔ عاصمہ جہانگیر ایک نڈر اور دلیر خاتون وکیل تھی ، انہوں نے انسانی حقوق کیلئے بڑا کام کیاہے ‘ عاصمہ جہانگیر پانی کے دھارے کیخلاف چلنے والی خاتون تھیں ، ان کا انتقال ہیومین رائٹس اور قانون کے شعبے کیلئے بہت برا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

عاصمہ جہانگیر ایک نڈر خاتون تھیں وہ ہر آمر کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہیں‘ ان کے انتقال سے دنیا ایک عظیم انسانی حقوق کے علمبردار سے محروم ہوگئی ۔ انہوں نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔ بیرسٹر ارسلان شیخ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے جو بھی پر نہ ہوپائے گا۔