فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 فروری 2018 22:30

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری۔2018ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے 17 فروری کو کے ایم سی گراؤنڈ پر انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کے ایم سی گراؤنڈ میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس زیادہ اراکین اسمبلی موجود ہیں اور اکثریت ان کے پاس ہے، عوام کی عدالت فیصلہ دینے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹھی کو مت کھولو، تقسیم نہ کرو، ایسا نہ ہو ساری طاقت بہادرآباد سے اٹھ کر پی آئی بی آجائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پارٹی کے انتخابات کا انعقاد کریں گے پھر الیکشن 2018 لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :