عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر چھچھ لاء ایسوسی ایٹس کے تعزیتی اجلاس کا انعقاد، اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار، مرحومہ کیلئے دعا مغفرت

اتوار 11 فروری 2018 22:00

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر چھچھ لاء ایسوسی ایٹس کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر لائرز فورم حاجی مبارس خان علیزئی ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں انعام الحق ،یاسر خان کے علاوہ دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی اور عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔