پولیس تھانہ گوجرخان کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں دھاتی ڈرویں برآمد، ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 11 فروری 2018 22:00

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں پتنگیں اور درجنوں دھاتی ڈرویں برآمدکر کے ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ گزشتہ روز پولیس بسلسلہ گشت وروک تھام پتنگ بازی چوک گوجرخان میں موجود تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کہ یاسر محمود کافی عرصہ سے بڑکی بدہال میں پتنگیں اور دھاتی ڈوریں فروخت کر رہا ہے، اور اس نے بڑی تعداد میں ڈوریں اور پتنگیں فروخت کے لئے رکھی ہوتی ہیں، جس پر پولیس نے فوری ریڈنگ پارٹی تشکیل دی، جونہی ہم ریلوے پھاٹک کے قریب پہنچے تو ایک شخص چادر میں پتنگیں اور کاٹن میں ڈوریں تھام کر جا رہا تھا، پولیس کو دیکھ کر کاٹن وغیرہ پھینک کر فرار ہوگیا، جس سے اڑھائی سو پتنگیں 50عدد دھاتی ڈور کے پنے برآمد ہوئے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اشتیاق مسعود چیمہ نے بتایا کہ حکومت نے پتنگ بازی اور فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، اس سلسلے میں شہر بھر میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں کہ بچوں کو پتنگ بازی سے منع کریں اور پتنگیں ڈوریں وغیرہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :