شاہد خاقان عباسی ہی اصل میں اسٹبلشمنٹ کے آدمی ہیں ، مسلم لیگ ن پر آخری کیل خاقان عباسی لگائے گا، شیخ رشید احمد
ْجھوٹوں کا تمام ٹبر فارغ ہوگا ، شاہد خاقان نواز شریف کو دھوکہ دینے کیلئے سب کچھ کر رہا ہے تحریک انصاف بھی ایل این جی کیس میں میری ساتھ کھڑ ی نظر نہیں آتی،ملک میں آئین کی علمداری ہوئی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے حقیقی کردار ادا کیا تو ملک کے سارے چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، 2018 بہت اہم سال ثابت ہوگا، نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 11 فروری 2018 21:50
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن پر آخری کیل شاہد خاقان عباسی لگائے گا۔ شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے یہ شاہد خاقان اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے مستقبل میں سپریم کورٹ کا سیاست میں کوئی دخل نہیں ہوگا۔
جھوٹوں کا تمام ٹبر فارغ ہوگا نواز شریف کو دھوکہ دینے کیلئے سب کچھ کر رہا ہے یہی آخری مہر لگائے گا۔ اللہ نے مجھے ہمت دی ہے میں وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس دائر کیا۔میری زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ملک کی سیاسی پارٹی میرے ساتھ نہیں کھڑی ہوں گی۔ تحریک انصاف بھی ایل این جی کیس میں میری ساتھ کھڑ ی نظر نہیں آتی۔ اعتزاز احسن پہلے بھی نواز شریف کے بہت قریب ہوا کرتے تھے۔ پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا آصف علی زرداری داتا دربار سے جتنے مرضی تاویز لے لیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی فارغ ہوچکی ہے۔ ملک میں آئین کی علمداری ہوئی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے حقیقی کردار ادا کیا تو ملک کے سارے چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور 2018 بہت اہم سال ثابت ہوگا۔ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے کہنے پر استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ واپس لیا۔ میں نے جھوٹی شہرت کیلئے کوئی ڈرامہ نہیں کیا۔نواز شریف مجھے طعنہ دیتا ہے میں ایک سیٹ کا امید وار ہوں نواز شریف کو پاناما کیس میں آرٹیکل 62,63 کے تحت عوامی مسلم لیگ ن نے باہر نکالا۔ تحریک انصاف پاناما کیس لڑنے کیلئے تیار نہیں ان کو ڈر تھا کہ پاناما کیس ہار جائیں گے۔ مگر عمران خان نے فیصلہ کیا کہ شیخ رشید کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جس پر میں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینٹ کی سیٹوں کیلئے منڈیاں لگ چکی ہیں۔ ہر صوبے کا اپنا اپنا ریٹ چل رہا ہے جو اسمبلیاں بکیں ان پر لعنت ہے۔ سیاست انڈسٹری بن چکی ہے یہاں پر لگاتے ہیں کماتے ہیں اور بچے کھاتے ہیں۔پنجاب میں اگر عمران خان کی ہوا چلی تو سب کے ٹینٹ اکھڑ جائیں گے اگر قوم کو چور پسند ہیں تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے عمران کی ہوا چلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.