حکومت میں شامل تمام وزراء وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ایک منظم ٹیم ورک کے طور پر کام کررہے ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء وزیرسعید احمد ہاشمی

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنماء اورسابق سینیٹر وسابق صوبائی وزیرسعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موجودہ مخلوط حکومت میں شامل تمام وزراء وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں ایک منظم ٹیم ورک کے طور پر کام کررہے ہیں جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کھلی کچہری سے عوام کو ریلیف ملی ہے اور ان کامیاب نتائج کے تناظر میں کھلی کچہریوں کا دائرہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں وسیع کردیا گیا ہے،عوامی شکایات کے حل نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ وزیراعلیٰ ہائوس سے براہ راست لیا جارہا ہے ،صوبائی محکموں میں دسیتاب خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق کم سے کم وقت میں بھرتی کا عمل مکمل کرکے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ میں مسلم لیگ بلوچستان کے سینئر رہنمائوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد کی قیادت مسلم لیگ بلوچستان کے رہنماء گلاب خان راہوجہ اور شمس الحق کاکڑنے کررہے تھے جبکہ وفد میں مسلم لیگ کے یعقوب علی،سید اختر شاہ ،ایاز علی مگسی ،خیراللہ رئیسانی ودیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

سعیدا حمد ہاشمی نے کہا کہ پاکستا ن اور مسلم لیگ لازم وملزوم ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام وزراء دن رات عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ان کے جائز مقام دلانے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے تمام قبائل اور اقوام کے مابین مضبوط رشتے اور بھائی چارے کی فضاء ہے یہاں کی ثقافت تہذیب اور رہن سہن دیگر صوبوں سے مختلف ہے اور انہی بنیادوں پر ہم نے مخلوط صوبائی حکومت قائم کی ہے جس میں تمام برادر اقوام کی نمائندگی شامل ہے، سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں مسلم لیگ ملک وقوم کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور امین ہے کارکن آئندہ انتخابات میں کامیابی کے لیے مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر پہنچا کر پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ مختصر عرصے میں بلوچستان کے عوام کو کوئی اچھا سرپرائز دے کرجائیں ۔

متعلقہ عنوان :