موجودہ حکومت پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، صوبائی وزیر زراعت شیخ جعفر مندوخیل

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) صوبائی وزیر زراعت شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں صوبے کیلئے وہ نمائندے بہتر ہیں جو بلوچستان کے لئے آواز بلند کر سکیں، سینٹ انتخابات میں جو بھی کامیابی حاصل کریں انہیں عزم کرنا ہوگا کہ صوبہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے میںبھرپور کردار ادا کرے گا۔پسماندگی اور غربت بلوچستان کے عوام کا مقدر نہیں انکا خاتمہ ہر حال میں سب کو ملکر کرنا ہوگا۔

موجودہ حکومت صورتحال کو بہتر بنانے اور پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، صوبے میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور موجودہ وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے متعدد منصوبوںپر عمل درآمد کرنی ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملنے والی مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے سے ہی حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی کرپشن کے ناسور سے چٹکارا حاصل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اسکی موجودہ صوبائی کابینہ کے لئے آئندہ کے چار ماہ بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔

عوام کو مختلف نمائندوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں انشاأللہ جلد عملی طور پر عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کریں گے ۔ صوبائی اسمبلی میں موجود ہر نمائندہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اسمبلی تک پہنچا ہے صوبائی اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں عوام اور علاقے کی صحیح معنوں میں خدمت کرنے کی وجہ سے ہی ایک نمائندہ بار بار منتخب ہوتاہے غریب اور مظلوم عوام کی خدمت ہم سب کا فرض ہے عوام جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی سیاست کرنیوالوں کو یکسر مسترد کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی1کروڑ 23لاکھ کے قریب ہے 1997ء سے 2017تک آبادی میں مجموعی طور پر 57فیصد اضافہ ہوا ہے صوبے کے بیشتر علاقوں کا ذریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے خشک سالی کے باعث زمینداروں کے فصل اور باغات کافی حد تک خشک ہوچکے ہیں صوبے میں زراعت سے وابستہ زمینداروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑئینگے وقت کم مقابلہ سخت ہے زمینداروں کو حقوق کی فراہمی کیلئے صوبائی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں امن وامان کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ترقی اور سماج دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسز کارروائیاں کررہی ہیںدہشگردی کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کی کارکردگی قابل تحسین ہے پرامن بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی علامت ہے بل۔

صوبے کے مختلف محکموں میں ہزاروں کی تعداد میں خالی آسامیوں پر خالص میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی جس سے کسی حد تک بے روز گاری کا خاتمہ ہوسکے گا۔دریں اثناء صوبائی وزیر زراعت شیخ جعفر مندوخیل سے ا ن کی رہائش گاہ پر خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین (تمغہ امتیاز)نعمت اللہ ظہیر نے ملاقات کی صوبائی وزیر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہر مسلمان میں ہونا چاہئے معاشرے میں غریب و لاچار یتیموں اور بیواہوں کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے بلارنگ و نسل غریبوں اور مستحقین کی مالی تعاون کرنے سے نہ صرف دل بلکہ اللہ بھی خوش ہوتا ہے صوبے میں غریبوں اور مستحقین کیلئے کام کرنیوالے غیر سرکاری تنظیمیں غریب، لاوارث اور لاچار لوگوں بلخصوص مریضوں کی مالی معاونت کریں۔

وفاقی اور صوبائی سطح پران تنظیموں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے صوبائی وزیر زراعت کو انکی تنظیم کی 27سالہ کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن صوبے میں اپنی مدد آپکے تحت غریب عوام کی خدمت کررہی ہے ۔