اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی معروف ٹی وی اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے پاکستان کے معروف ٹی وی اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ قاضی واجدایک بے مثال اداکار تھے جن کی منفرد آواز اور اداکاری کو ملک بھر میں بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی رحلت سے پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد ختم ہوگیا ہے اور ان کی ناگہانی مو ت سے پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پر ہوگا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سوگوان خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :