عاصمہ جہانگیر ایک منفرد سوچ کی مالک تھیں ، ہمیشہ قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے ممتاز قانون دان اور سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر ایک منفرد سوچ کی مالک تھیں اور ہمیشہ قانون اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکرنے مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے پوری زندگی خواتین اور انسانی حقوق کیلئے جدو جہد کی۔ ان کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال وکلاء برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے اور انکی رحلت سے پیدا ہونے والا یہ خلا مشکل سے پر ہوگا۔ اسپیکر نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :