گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کی سابق صدر ، معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی موت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحومہ کی پاکستان میں آئین کی بالادستی، جمہوری رویوں کے فروغ اور انسانی حقوق کی پاسدار ی کیلئے گراں قدر خدمات ہمیشہ یادرکھیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے عورتوں کے حقوق اور معاشرے میں ان کے احترام کیلئے ناقابل فراموش جدو جہد کی ہے۔ گورنر نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور انکے پسماندگان کو صبر و ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :