پاکستان میں آئین کی حکمرانی ، جمہوریت کے استحکام اور آفاقی انسانی اقدار کو مستحکم کرنے میں عاصمہ جہانگیر کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکا عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہر ے دکھ وافسوس کااظہار

اتوار 11 فروری 2018 21:20

کوئٹہ۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ممتاز قانون دان اور انسانی حقوق کی دو ٹوک اور متحرک رہنما عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ پاکستان میں آئین کی حکمرانی ، جمہوریت کے استحکام اور آفاقی انسانی اقدار کو مستحکم کرنے میں عاصمہ جہانگیر کی مسلسل جدو جہد اور اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے کی ترقی اور جمہوری اقدار کے استحکام میں دلچسپی رکھنے والے کارکنوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو عاصمہ جہانگیر کی جرائت مندی ، راست گوئی طویل عرصے تک رہنمائی فراہم کرتی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔