چمن میں بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع پہاڑی سلسلوں پر برفباری، سردی میں اضافہ

اتوار 11 فروری 2018 21:10

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) چمن میں بارشوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع پہاڑی سلسلوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے چمن شہر اورگردونواح میں شدید سردی کی لہر کاروباری مراکز سرشام ہوتے ہی بند ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چمن شہر اورمیدانی علاقوں میں اتوار کے دوپہرسے بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا جبکہ پہاڑی سلسلوں توبہ اچکزئی ،خواجہ عمران ،درہ خوجک پر برفباری کاسلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیاپہاڑی سلسلوں نے شدید برف باری سے سفید چادر اوڑھ لی ہیں جوکہ رات گئے تک جاری رہی اور بارش کے پہلے ہی بوند کے ساتھ چمن شہرمیں بجلی غائب ہوگئی جس سے لوڈشیڈنگ کا ایک طویل سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہیں جبکہ پہاڑی سلسلوں میں برفباری سے چمن شہر اور دیگر میدانی علاقوں میںسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہیں جس کے باعث کاروباری مراکز سرشام ہی بند ہوگئے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میںپانی کی قلت پیداہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :